سیکنڈ ٹاپ ٹیم یا باہر؟ یونائیٹڈ کیلئے آج فیصلہ کن دن

پاکستان سپرلیگ 2024 میں آج 24واں میچ اسلام آبادیونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین شام سات بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں دونوں ٹیموں کولازمی فتح درکار ہے۔

اگر اس میچ میں کراچی کنگز نے فتح حاصل کرلی تو وہ پانچویں سے دوبارہ چوتھی پوزیشن پر آجائے گی۔ واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 4 پوزیشنز کی ٹیمیں ہی پلے آف کھیلیں گی۔

دوسری جانب، اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح حاصل کرلی تو وہ پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبرپر آجائے گی۔

آج کے میچ میں شکست دونوں ٹیموں کیلئے بڑی مشکل کھڑی کرسکتی ہے۔خاص طورپر کراچی کنگز کیلئے جو شکست کی صورت میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

اس میچ میں دونوں ٹیموں کے اہم کھلاڑی کون ہونگے، کس ٹیم کے جیتنے کے کتنے چانسز ہیں اور دونوں ٹیموں کا سابقہ ہیڈٹوہیڈ ریکارڈ کیسا ہے۔اس پر خصوصی تجزیہ اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔