Breaking News

لاہورقلندرزکیلئے آج آخری موقع،سلطانز پلے آف میں

پاکستان سپرلیگ 2024 میں آج لاہورقلندرز اور ملتان سلطانز کا ملتان میں ٹاکرا ہوگا۔ یہ میچ لاہور قلندرز کیلئے انتہائی اہم ہے جوکہ اُن کیلئے ’’مارو یا مرجائو‘‘ جیسی صورتحال رکھتا ہے۔

لاہورقلندرزکی ٹیم اب تک پی ایس ایل 9 میں اپنے تمام پانچوں میچز میں شکست کھاکر پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے موجود ہے اور اُسے پلے آف کیلئے کوالیفائی کی اُمید برقراررکھنے کیلئے اگلے پانچوں میچز جیتنا لازمی ہیں۔

دوسری جانب، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ملتان سلطانز آج فتح حاصل کرکے نہ صرف اپنے پوائنٹس 10کر لے گی بلکہ پلے آف کیلئے تقریباً اپنی جگہ بھی پکی کرلے گی۔

ہیڈٹوہیڈ ریکارڈ:

ملتان سلطانز اور لاہورقلندرزکے درمیان اب تک اٹھارہ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے دونوں ٹیموں نے عین برابر نو، نو میچز جیتے ہیں البتہ آخری تین میں سے دو میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم فاتح رہی ہے جس میں حالیہ سیزن کی فتح بھی شامل ہے۔

لاہورقلندرزاورملتان سلطانز کے میچ پرتفصیلی رپورٹ اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

آج کا میچ جیتنے کیلئے کون سی ٹیم فیورٹ ہے

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔