جارحانہ اور ماڈرن کرکٹ کا ڈرامہ کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے آج پھر بزدلانہ فیصلہ کرتے ہوئے اپنی بیٹنگ لائن کو طول دیاجنہیں ٹاپ آرڈر کے جلد آئوٹ ہونے کا ڈر تھا۔
بیٹنگ لائن کو طویل رکھنے کیلئے پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے چار اسپیشلسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اُترنے کا فیصلہ کیا جو ٹیم کیلئے مہلک ثابت ہوا۔
ایک موقع پر پاکستان ٹیم کے بولرز کیوی بلے بازوں پر مکمل طورپر حاوی ہوچکے تھے جنہوں نے 50 رنز تک حریف ٹیم کی 3 وکٹیں گرادیں تھیں تاہم اس موقع پارٹ ٹائمر سلمان آغا کو بولنگ دینا مہنگا بڑگیا جس نے پہلے تین اوورزمیں 32 رنز دے ڈالے
ابتدائی اوورز میں سلپ میں دو کیچز ڈراپ کرنے والے سلمان آغا کی بدترین بولنگ کے سبب کیوی بیٹرز پریشر سے نکل آئے اور دھواں داربیٹنگ شروع کردی۔
دبائو میں کیوی بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ
پہلے 19 اوورزمیں تین وکٹوں پر 67 رنز بنانے والی نیوزی لینڈنے 50 اوورزمیں 344 رنز بناڈالے۔ جس میں مارک چیپمین کی شاندار سنچری بھی شامل ہے جنہوں ںے 13 چوکوں اور 6 چھکوں سمیت 111 گیندوں پر 132 رنز بنائے۔
ڈیرل مچل نے 3 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں سمیت 52 رنز بنائے اور مارک چیپمین کے ساتھ مل کر 199 رنزکی شراکت بھی قائم کی۔
پاکستانی نژاد محمد عباس نے نیوزی لینڈ کیلئے اپنے ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے 24 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی۔
پاکستان کے دو پارٹ ٹائمر سلمان علی آغا اور عرفان نیازی نے دس اوورزمیں 118 رنز دیئے۔ سلمان آغاکو 7 چھکے اور 2 چوکے لگے جبکہ عرفان خان نے 2 چھکے اور چار چوکے اپنے کھاتے میں درج کرائے۔