پاکستان کومسلسل فتوحات کا ریکارڈقائم کرنے کیلئے ایک فتح درکار

پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف سیریزکا تیسرا اور آخری میچ 3 نومبرکو راولپنڈی میں کھیل رہی ہے جس میں فتح اُسے بڑے ریکارڈکا مالک بنادے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ، زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچز کی ہوم سیریز کے پہلے دونوں میچز جیت کر کلین سوئپ کرنے کی پوزیشن میں آ چکی ہے جو یہ کلین سوئپ کرکے ون ڈے تاریخ میں سب سے زیادہ کلین سوئپس کے عالمی ریکارڈ کے ساتھ ساتھ زیادہ کلین سوئپس کا اہم سنگ میل بھی عبور کرلے گی۔

اس کلین سوئپ کے ساتھ وہ ایک بڑاایشیائی ریکارڈ بھی قائم کرسکتی ہے جبکہ دُنیاکے محض ٹاپ تھری ٹیموں میں شامل ہوجائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگر زمبابوے کے خلاف سیریزکا آخری ون ڈے میچ بھی جیت جاتی ہے تو اس سے اُس کی لگاتار ون ڈے فتوحات کی تعداد9ہوجائے گی۔ یہ پانچواں موقع ہوگا کہ پاکستان ٹیم لگاتار9 ون ڈے میچز میں کامیابیاں اپنے کھاتے میں درج کرالے گی جوکہ کسی ایشیائی ٹیم کی جانب سے ایسے سب سے زیادہ کارنامے ہوں گے۔

پاکستان کو کیا کرنا ہوگا؟

ایشیائی ٹیموں میں اب تک پاکستان اور سری لنکاکی کرکٹ ٹیمیں سب سے زیادہ4،4 بار لگاتار 9میچز جیتنے کا کارنامہ سرانجام دے چکی ہیں جن کے بعد بھارتی ٹیم دو بار جبکہ بنگلہ دیش ایک بار یہ اعزاز پاسکی ہے۔

پاکستان زمبابوے کے خلاف حالیہ سیریزکا تیسرا ون ڈے میچ جیت کر لگاتار9میچزجیتنے کا کارنامہ پانچ یا اس سے زائد بارسرانجام دینے والی دُنیاکی محض تیسری ٹیم بن جائے گی۔جس کے آگے صرف آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ کی ٹیمیں موجودہوں گی جوکہ بالترتیب گیارہ اور چھ بار ایساکرچکی ہیں۔

Check Also

آئرلینڈکوشکست، پاکستان کی سپر8تک جانا آسان ہوگیا

نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اسی گرائونڈ سے پاکستان کو بڑی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔