پی ایس ایل5میں ایک سائوتھ افریقی، 2بنگلہ دیشی کرکٹرزکی شمولیت کا اعلان

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کےرہ جانے والے پانچ میچزچودہ سے سترہ نومبرتک کراچی میں کھیلے جانے ہیں جن میں حصہ لینے والی چارٹیموں میں لاہورقلندرز،پشاورزلمی، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز نے اپنے اپنے دستے مکمل کرنے شروع کردئیے ہیں۔

اس حوالے سے سب سے بڑی خبر پشاور زلمی کیلئے ہے جن کیلئے سائوتھ افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی ایکشن میں دکھائیں دیں گے جنہوں نے پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔وہ پاکستان میں پی ایس ایل 5 کے باقی میچز کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق کپتان نے پلے آف میچز میں شرکت کی تصدیق کردی ہے، وہ ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے 2 کرکٹرز بھی پلے آف میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

پی ایس ایل میچز شیڈول

پی ایس ایل فائیو کے فائنل سمیت باقی میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں ہوں گے۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔