پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں، زمبابوے کی پہلے بیٹنگ

پاکستان کرکٹ ٹیم میں سیریزکے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کیلئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں، فخرزماں، وہاب ریاض اور محمد حسنین کی واپسی کے علاوہ خوشدل شاہ بھی آج ون ڈے ڈیبیوکریں گے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان اورزمبابوے کے درمیان تیسرے اورآخری ایک روزہ میچ کا ٹاس مہمان ٹیم کے کپتان چھیبابا نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تیسرے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 4تبدیلیاں کی گئی ہیں ، عابد علی ،فہیم اشرف، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ فخر زمان ، خوشدل شاہ ،وہاب ریاض اور محمد حسنین کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کو 3ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔اگر پاکستان ٹیم آج کا یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ اُس کی مسلسل نویں ون ڈے کامیابی ہوگی اور یہ پانچواں موقع ہوگاکہ پاکستان ٹیم یہ کارنامہ سرانجام دے گی جوکہ کسی بھی ایشیائی ٹیم کی جانب سے سرانجام دیئے گئے سب سے زیادہ کارنامے ہوں گے۔

پاکستان آ ج کام میچ جیت کر کونسے کونسے بڑے ریکارڈز توڑ سکتی ہے ۔ تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں جانیئے

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔