ایشیاکپ کی میزبانی پر بنگلہ دیش کا آفیشلی اعلان

ایشیاء کپ 2022 کے سری لنکا میں انعقادکے حوالے سے ہنوز خدشات موجود ہیں جبکہ ایونٹ ایکبارپھر ملتوی کئے جانے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

ویسے تو سری لنکا میں ایشیاکپ کا انعقاد نہ ہونے کی صورت میں متبادل وینیو کے طور پر پہلے یواے ای اور پھر بنگلہ دیش کا نام سامنے آچکاہے لیکن آج سے پہلے اس بات کی کسی کی آفیشلی طورپر تصدیق نہیں کی تھی۔

اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے صدر نظم الحسن نے ایشیاکپ 2022 کی میزبانی کرنے اورشیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے دو ٹوک موقف دیدیا جو اس حوالے سے پہلا آفیشلی اعلان ہے۔

نظم الحسن نے اشارہ دیا کہ اگر سری لنکا ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے حق سے دستبردار ہوجاتا ہے تو ٹورنامنٹ بنگلہ دیش میں منعقد ہو سکتا ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بی سی بی ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، بی سی بی کے صدر نے کہا، “سری لنکا ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ان کا بورڈ بھی اچھی حالت میں نہیں ہے۔ ایسا سوال پوچھنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔

“وقت سب کچھ بتائے گا۔

نظم الحسن نے مزید کہاکہ مجھے آئی سی سی [انٹرنیشنل کرکٹ کونسل] کے صدر سے ملاقات کے لیے ہندوستان جانا تھا۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس بارے میں بات کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ لیکن اگر مقام تبدیل ہوتا ہے تو بنگلہ دیش پہلا انتخاب پر ہوگا۔
ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہونے والا ہے جس میں پانچ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک اور ایک ٹیم کوالیفائر سے گزر رہی ہے۔ تاہم، فکسچر کو جوں کا توں رکھتے ہوئے مقام تبدیل ہو سکتا ہے۔

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔