شاداب خان ابھرتی ہوئی طوبیٰ حسن سے متاثر

سری لنکا ویمنز کے خلاف گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والی طوبہ حسن کی شاندار باؤلنگ پرفارمنس نے پاکستان ٹیم کو تاریخی جیت دلائی۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو میں بیسٹ بولنگ کارکردگی کا ریکارڈ بھی بنایا۔

طوبیٰ حسن نے اس کارکردگی نہ صرف پاکستان کو اس میچ میں فتح دلائی بلکہ پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو بھی متاثر کرلیا ہے۔

3/8 کی ریکارڈساز بولنگ کارکردگی کے بعد شاداب خان نے ٹوئٹ کی اور لکھا کہ ’’ ایک اسٹار اُبھر رہی ہے، گریٹ بولنگ طوبیٰ حسن، یہ ایک اعلیٰ کوالٹی اسپن بولنگ تھی‘‘

کراچی کے ساوتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

طوبی حسن نے چار اوورز میں 3/8 کے اعداد و شمار کے ساتھ مکمل کیا، سری لنکا کو 106/8 تک محدود رکھا۔ پاکستانی ٹیم نے ہدف 18.2 اوورز میں مکمل کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔