جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں سنچریوں کا بڑا ریکارڈ بناڈالا

انگلش وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر موجودہ وقت میں اپنی زندگی کی بہترین فارم میں دکھائی دے رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ میچ میں شاندار سنچری جڑکر نہ صرف راجستھان رائلز کو آئی پی ایل 2022کے فائنل میں پہنچایا بلکہ ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا بڑا ریکارڈ بھی بناڈالا ہے۔

جوزبٹلر نے 60 گیندوں پر دس چوکوں اور چھ چھکوں سمیت 106رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 158رنزکا ہدف عبورکرانے میں کلیدی کردار اداکیا اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹورنامنٹ میں چوتھی سنچری بناکر ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈبرابرکرنے میں بھی کامیاب رہے۔

ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ برابر

ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2016میں چار سنچریاں بناکر مجموعی ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں ایک سیریزیاٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ قائم کیاتھا اور اب 2022کے ایڈیشن میں جوزبٹلر نے چار سنچریاں بناکر یہ ریکارڈبرابرکردیاہے۔

جوزبٹلر اگر فائنل میچ میں بھی سنچری بنالیتے ہیں تو وہ نئی تاریخ رقم کردیں گے جو ایک ٹی ٹوئنٹی سیریزیا ٹورنامنٹ میں پانچ سنچریاں داغنے والے دُنیاکے پہلے بیٹر بن جائیں گے۔

پوری ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں صرف تین ہی ایسے بلے بازہیں جنہیں ایک سیریزیا ٹورنامنٹ میں دو سے زائد سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے جن میں ویرات کوہلی اور جوزبٹلرکے علاوہ آسٹریلیاکے بیٹر مائیکل کلنگر شامل ہیں جنہوں نے 2015میں نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔

جوزبٹلر موجودہ وقت میں آئی پی ایل 2022میں 824رنزبناکر ٹاپ اسکوررہیں اگر وہ مزید 25رنزبنالیں تو ایک آئی پی ایل سیزن میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے اوورسیز بیٹر بن جائیں گے۔ فی الحال یہ ریکارڈ ڈیوڈوارنر کے پاس ہے جنہوں نے 2016میں 848رنزبنائے تھے۔

جوزبٹلر اس کے علاوہ ایک اور بڑاریکارڈبھی قائم کرسکتے ہیں جو ایک آئی پی ایل سیزن میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈہے مگر اس کیلئے اُنہیں فائنل میچ میں 151رنزکی اننگز کھیلنا ہوگی۔

Check Also

راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین وکٹوں کا ریکارڈبناڈالا

افغانستان سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر راشدخان، جنہیں ٹی ٹوئنٹی سمیت ہر فارمیٹ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔