امام الحق نے ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی

ویسٹ انڈیز اورپاکستان کے درمیان ختم ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریزکے اختتام کے بعد جاری ہونے والی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ پاکستانی پلیئرزکی بڑی خوشخبری لائی ہے۔

تازہ آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق،بھارتی بلے باز ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھیننے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنہوں نے ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزکے ٹاپ اسکوررررہتے ہوئے 199رنزبنائےتھے۔

سیریزمیں181رنزبنانے والے بابراعظم کو صرف ایک پوائنٹ مل سکا جس کی وجہ آخری ون ڈے میچ میں ایک رن آئوٹ پرآئوٹ ہوناتھا کیونکہ ٹاپ پلیئراگر کم اسکورپر آئوٹ ہوتواُس کے زیادہ پوائنٹس کٹتے ہیں۔

دوسری جانب، کرونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بھارت کے خلاف سیریزکے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا حصہ نہ بن پانے والے جنوبی افریقی بلے باز آئڈن مرکرم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوسری پوزیشن گنوابیٹھے ہیں۔

آئڈن مرکرم کی تنزلی کا فائدہ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کوہواہے جواب دوبارہ دوسرے نمبرپر آگئے ہیں۔

موجودہ وقت میں وائٹ کے دونوں فارمیٹس (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی)کی بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 2 درجوں پر پاکستانی بیٹرزکاقبضہ ہے۔ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم اور امام الحق جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم اور محمد رضوان ٹاپ 2پوزیشنز پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزمیں شامل تمام پاکستانی بیٹرزاوربولرزکی ترقی اور تنزلی کی مکمل تفصیل ہمارے یوٹیوب چینل ’ورلڈاسپورٹس‘ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

Check Also

اسلام آبادیونائیٹڈ نے پاورپلے میں بڑے اسکورزکی تاریخ رقم کردی

دوبار کی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈ پاورپلے کی خطرناک ترین ٹیم ہے جس نے گزشتہ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔