پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلا ٹیسٹ کہاں ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

پاکستان اور انگلینڈکے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا یکم دسمبر سے آغاز ہونا ہے لیکن پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور راولپنڈی میں پڑائو کے اعلان کے سبب پہلے ٹیسٹ کے راولپنڈی میں انعقاد پر گہرے سیاہ بادل منڈلاتے رہے ہیں۔

اب اس حوالے سے اہم اپ ڈیٹ سامنے آگئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈنے اپنے معائنہ کاروں سے ملنے والی ہدایات کے بعد راولپنڈی میں ہی میچ کھیلنے کا فیصلہ کرلیاہے اور اس ضمن میں پی سی بی کو بھی آگاہ کردیاہے۔

میچ کہاں ہوگا؟

اس صورتحال کے بعد اب پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہی منعقد کیاجارہاہے جس کے بارے میں اندیشہ تھا کہ یہ ٹیسٹ اب راولپنڈی کے بجائے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ 2005کے بعد پہلا موقع ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ سیریزکا دوسرا ٹیسٹ 9دسمبر سے ملتان میں جبکہ سیریزکا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17سے 21دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Check Also

انگلینڈ کیخلاف پاکستان اسکواڈکا اعلان،میرٹ یا خانہ پُری؟

پاکستان کرکٹ بورڈنے کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آج انگلینڈ کیخلاف یکم دسمبر سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔