پاکستان سپرلیگ کا آٹھواں ایڈیشن جاری ہے جس میں اب تک مجموعی طورپر پندرہ میچز کھیلے جاچکے ہیں یعنی رائونڈمیچزکاآدھا مرحلہ مکمل ہوچکاہے۔
اب تک کھیلے گئے پندرہ میچزمیں کارکردگی کی بنیادپر کونسی چار ٹیمیں پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور فائنل جیتنے کیلئے کونسی ٹیم زیادہ فیورٹ ہے۔ اس کا ’ورلڈاسپورٹس (یوٹیوب چینل) نے تفصیلی جائزہ پیش کیاہے۔
اب ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز اورکراچی کنگز سب سے زیادہ چھ ،چھ میچز کھیل چکی ہیںجو پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلے اور چوتھے نمبرپر ہیں جبکہ آج مدمقابل اسلام آبادیونائیٹڈ اور لاہورقلندرزاپنا پانچواں میچ کھیل رہی ہیں۔
اس اعتبار سے ملتان سلطانز اورکراچی کنگزکے سب سے کم چار،چارمیچز باقی رہ گئے ہیں جبکہ آج کے میچ کے بعد سبھی ٹیموں کے پانچ،پانچ میچز باقی رہ جائیں گے یعنی آدھے آدھے میچز باقی ہوں گے سب کے۔
پلے آف کیلئے کونسی ٹیمیں کوالیفائی کریں گی؟
پہلے پانچ پانچ میچز کے بعد اگلے پانچ پانچ میچز میں ٹیموں کی کارکردگی کیسی رہتی ہے ،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن اب تک کی کارکردگی اورنتائج کے بعد کونسی چار ٹیمیں پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گے اور ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے کونسی ٹیم زیادہ فیورٹ ہے؟
اس کا جائزہ لینے کے بعد ملتان سلطانز،اسلام آبادیونائیٹڈ،لاہورقلندرزتو پلے آف میں جاتی دکھائی دے رہیں جبکہ چوتھی ٹیم کیلئے پشاورزلمی اور کراچی کنگزکے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
یہ ٹیمیں کیوں آگے جائیں گی اور کونسی تین ٹیمیں فیورٹ ہیں۔اس کا جائزہ اس ویڈیومیں ملاحظہ کریں۔