دوران ِ پی ایس ایل8ایک ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپرلیگ 2023جاری ہے جس میں آج راولپنڈی میں پہلا میچ کھیلا جارہاہے جو کہ کراچی کنگز اور راولپنڈی کے درمیان ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سب سے ناکام ٹیم ثابت ہوئی ہے جوکہ پانچ میچز میں صرف ایک کامیابی حاصل کرسکی ہے جس کے سبب وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نچلی پوزیشن پر موجود ہے۔

گزشتہ تین سیزنزکی طرح اس سال بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے پہلے ہی رائونڈمیںٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے جس کے سبب نہ صرف ٹیم انتظامیہ بلکہ خودسرفرازاحمد نے بھی کپتانی چھوڑکر بطور عام پلیئرکھیلنے کا فیصلہ کیاہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹیم انتظامیہ اور فرنچائزڈ مالک اس حوالے سے کیا فیصلہ کرتے ہیں ۔ آیا کہ سرفراز احمد کو پی ایس ایل 8کے دوران ہی کپتانی سے ہٹایاجائے تو اس ٹورنامنٹ کے بعد؟

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا اگلا میچ کل یعنی 2مارچ کو لاہورقلندرزکے خلاف کھیلے گی جو اس وقت بہترین فارم میں ہے

Check Also

بابراعظم اور رضوان کے رن ریٹ کا ’’رولا‘‘ بھی ختم

حالیہ دنوں میں حقائق سے ناواقف کچھ نام نہاد کرکٹ مبصرین نے بابراعظم اور محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔