عبداللہ شفیق کی 19 اننگزمیں 17 ناکامیاں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق کو ایک باصلاحیت بلے باز مانا جاتا ہے تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے اب تک وہ زیادہ کامیابیاں نہیں سمیٹ سکے۔

گزشتہ دورۂ سری لنکا میں شاندار ڈبل سنچری اسکورکرنے والے عبداللہ شفیق کی کارکردگی میں کہیں تسلسل دکھائی نہیں دیتا جو کیریئر کی آخری 19 میں سے 17 ٹیسٹ اننگزمیں ناکام رہے ہیں ۔

آخری 19 اننگزمیں محض دو ففٹی پلس اننگز

کیریئر کی آخری 19 اننگزمیں عبداللہ شفیق محض دو ففٹی پلس اننگز کھیل سکے ہیں جنہوں نے سری لنکا کے ٹور میں 201 جبکہ آسٹریلیاکے ٹورمیں 62 رنزکی اننگز کھیلی تاہم آخری چار اننگزمیں میں وہ 4، 0، 0 اور 2 رنز کی ترتیب سے رنز بناسکے ہیں۔

آخری 19 اننگزمیں عبداللہ شفیق نے محض 25.36 کی اوسط سے 482 رنز بنائے ہیں۔ یہ کارکردگی کسی بھی ٹاپ ٹیم کے اوپنر کے شایانِ شان نہیں ہے۔

عبداللہ شفیق کو جلد اپنی فارمنس میں بہتری لانا ہوگی ورنہ وہ ٹیسٹ ٹیم میں بھی اپنی جگہ شاید برقرار نہ رکھ سکیں۔

عبداللہ شفیق کے ساتھ ساتھ شان مسعود اور بابراعظم کی کارکردگی بھی حالیہ عرصے میں زیادہ بہتر نہیں رہی ہے۔ اس پر خصوصی رپورٹ ہمارے یوٹیوب چینل پر ملاحظہ کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔