پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میچ کھیلا جارہاہے جوکہ دونوں ٹیموں کا ٹورنامنٹ میں آخری میچ ہے۔
حسبِ توقع راولپنڈی میں بارش کے سبب میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا اور میچ تاخیر کا شکار ہے جبکہ امکان یہی ہے کہ یہ میچ نہیں ہوسکے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا یہ میچ محض رسمی کاروائی ہے کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ میں باہر ہوچکی ہیں۔ دونوں اپنے اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی ہے۔
ڈراپ ہونے سے قبل کئی پلیئرز کا آج ممکنہ آخری میچ، کن پلیئرز کی چھٹی ہوگی؟
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلی بار کسی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل ہیں۔ اگر یہ میچ نہ ہوسکا یا پاکستان ہار گیا تو یہ محض دوسرا موقع ہوگا کہ پاکستان کسی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سفر بغیر فتح کے ختم کرے گا۔
اس سے قبل 2013 میں انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان ٹیم کوئی میچ نہیں جیت سکی تھی۔