Breaking News

دوسرے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع

پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرے ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا جس میں حارث سہیل کی جگہ حیدرعلی کی شمولیت کے علاوہ مزید دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ عابدعلی اور افتخار احمدکو بھی ٹیم سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

اوپننگ میںفخرزمان کی واپسی کی اُمید کی جارہی ہے جنہیں پہلے ون ڈے میچ میں حیران کن طورپر باہر بٹھا دیا گیا تھا جن کی غیرموجودگی میں ٹیم منیجمنٹ نے امام الحق اور عابدعلی پر مشتمل اوپننگ جوڑی میدان میں اُتاری تھی جنہوں نے ٹیم کے 50رنز مکمل کرنے کیلئے لگ بھگ 12اوورز کریز پر گزارے۔ یہ جدید کرکٹ کے بالکل منافی کھیل تھا اوراس کے مقابلے میں زمبابوین بیٹسمینوں نے پاکستان جیسی ورلڈکلاس بولنگ کے خلاف بھی پاکستانی ٹاپ آرڈربیٹسمینوں سے زائد رفتار سے رنزبنائے تھے۔

زمبابوے کے خلاف سیریزکچھ نئے کھلاڑی آزمانے کیلئے بہترین سیریز تھی لیکن لگتا ہے کہ پہلے ہی سے دفاعی خول میں موجودپاکستان ٹیم منیجمنٹ پہلے ون ڈے میچ میں سامنے آنے والی زمبابوین مزاحمت کے بعد تجربات کرنے سے کترائے گی۔لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ آگے آنے والی مشکل سیریز سے قبل حیدرعلی اور خوشدل شاہ کے بیٹسمینوں کو زمبابوے کے خلاف لازماً میدان میں اُتار کر اعتماد دینے کی کوشش کی جائے۔ اگر یہ ٹیم منیجمنٹ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز بھی کسی کھلاڑی کو آزمانے کی ہمت نہیں باندھ پا رہی تو لیکن نیوزی لینڈ یا سائوتھ افریقہ جیسی ٹیموں کے خلاف اُنہیں آزمائے گی؟

بہرحال! مصباح الحق اور بابراعظم کو دفاعی خول سے باہر نکل کر ٹیم کو جدید کرکٹ سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جرأتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔جس کیلئے ضروری ہے کہ حیدرعلی اور خوشدل شاہ بیٹسمینوں کو ون ڈے فارمیٹ میں موقع دیا جائے تاکہ وہ آنے والی مشکل سیریز کے چیلنجز کیلئے تیار ہوسکیں۔

موجودہ صورتحال اور مستقبل کی پلاننگ کے تحت اس وقت بہترین پلیئنگ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

امام الحق
فخرزمان
بابراعظم
حیدرعلی
محمد رضوان (وکٹ کیپر)
خوشدل شاہ
عمادوسیم
عثمان قادر
وہاب ریاض
شاہین آفریدی
حارث رئوف

Check Also

ایشیاءکپ2022 کب اور کہاں ہوگا؟ بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

ایشیاءکپ 2022شروع ہونے میں لگ بھگ صرف تین ماہ کا وقت باقی ہے مگر ابھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔