آسٹریلیامیں بھارتی ٹیم کی بدترین رُسوائی- پوری ٹیم 36رنزپر ڈھیر

بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیاکے مشکل ٹورپر موجود ہے جہاں وہ ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے میں ضرور کامیاب رہی مگر ایڈیلیڈمیں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزاُنہیں ایسی ہزیمت کا سامناکرناپڑاہے جواس سے قبل اُسے کبھی نہیں دیکھنا پڑاتھا۔

بھارتی ٹیم آج ایڈیلیڈمیں صرف 36رنزپر ڈھیر ہوگئی جواُن کی تاریخ کا کم ترین اسکورہے۔بھارتی ٹیم کاکوئی بھی بیٹسمین اپنا انفرادی اسکورڈبل فیگر تک نہ پہنچاسکا۔اوپنرمیانک اگروال 9رنزبناکراپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر ثابت ہوئے ۔ چیتشورپجارا اور اجنکیاراہنے کو ایک رن تک بنانا نصیب نہ ہواجبکہ کپتان ویرات کوہلی اور پارتھوی شا صرف چار،چار رنزبناکر میدان بدرہوئے۔

بھارتی ٹیم کی اس تباہی کے ذمہ دار جوش ہیزل ووڈاورپیٹ کمنز تھے جنہوں نے بالترتیب پانچ اور چار وکٹیں حاصل کیں۔اب آسٹریلیامیچ کومیچ جیتنے کیلئے صرف 90رنزکا ہدف ملا ہے۔

بھارتی تاریخ کا کم ترین اسکور

بھارتی ٹیم محض 21.2 اوورزمیں 36رنزبناکر آئوٹ ہوئی جوکہ اُن کی تاریخ کا کم ترین ٹیسٹ اسکورہے۔اس سے قبل بھارتی ٹیم کاکم ترین اسکور 42رنزتھاجوکہ 1974ء میں میزبان انگلینڈکے خلاف لارڈزکے مقام پر بنایاتھا۔بھارتی ٹیم اپنی ٹیسٹ تاریخ میں صرف دوہی بار 50 سے کم اسکورپر ڈھیر ہوئی ہے۔

بھارت نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز 36رنزپر ڈھیر ہوکر آسٹریلوی سرزمین پر کمترین اسکورپر آئوٹ ہونے کا ان چاہا ریکارڈبھی اپنے نام کرلیاہے۔اب وہ سائوتھ افریقہ کے ہمراہ کینگروزکے دیس میں اس ان چاہے ریکارڈکی مالک بن گئی ہے۔ اس سے قبل سائوتھ افریقہ بھی88سال قبل 1932ء میں ملبورن کے مقام پر 36کے مجموعی اسکورپرآل آئوٹ ہوگئی تھی۔

Check Also

بھارتی کرکٹر سریش رائنا ممبئی میں گرفتار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈربیٹسمین سریش رائنا کو ممبئی میں گرفتار کرلیاگیاہے تاہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔