پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے نئے چیف سلیکٹرکا اعلان کردیاہے جنہیں مصباح الحق کی جگہ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیاگیاہے۔ چیف سلیکٹرکے حوالے سے کئی نام زیرغورتھے جن میں سب سے زیادہ نام محمد اکرم کا لیاجارہاتھا جس کے بعد محمد یوسف بھی اس دوڑمیں شامل ہوئے مگر اب پی سی بی نے بالاآخراس اہم ذمہ داری کیلئے موزوں اُمیدوارمنتخب کرکے اُن کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلان کردیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے نئے چیف سلیکٹرکے ساتھ سابق وکٹ کیپر سلیم یوسف کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کرنے کا اعلان کیاہے۔یہ دونوں تعیناتیاں تین تین سال کیلئے کی گئی ہیں۔ لہٰذا یہ دونوں آئی سی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ء تک اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی برقرار رکھی ہے جو اب نئے چیف سلیکٹرکی نگرانی میں دورۂ سائوتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈکا انتخاب کرے گی۔

نیا چیف سلیکٹر

پی سی بی کے اعلامئے کےمطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم پاکستان کے نئے چیف سلیکٹر ہوں گے۔ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا سال 2021 میں پہلا اجلاس بھی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل کراچی میں ہوگا۔43 سالہ محمد وسیم فی الحال ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کی کوچنگ کررہے ہیں، ان کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی کے پوائنٹس ٹیبل پر ابھی دوسری پوزیشن پر براجمان ہے، گزشتہ سال ناردرن نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جیتنے کے ساتھ ساتھ قائداعظم ٹرافی میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

ناردرن کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے محمد وسیم قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے، وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج قائد اعظم ٹرافی کے بعد سنبھالیں گے۔پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل میں کوئی تبدیلی نہیں کی، تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کی فرسٹ الیون ٹیموں کے ہیڈ کوچز ہی سلیکشن پینل میں شامل رہیں گے۔ محمد وسیم کے چئیرمین سلیکشن کمیٹی کا چارج سنبھالنے کے بعد ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے نئے کوچ کی تقرری کردی جائے گی، نیا کوچ پاکستان کپ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالے گا، جس کے ساتھ ہی وہ سلیکشن کمیٹی کا چھٹا رکن بھی بن جائے گا۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔