ویسٹ انڈیزکیخلاف پاکستانی اسکواڈمیں تبدیلیوں بارے اہم خبر

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز آٹھ جون سے شروع ہونی ہے جس کیلئے پاکستانی اسکواڈکی سلیکشن کے حوالے سے کپتان بابراعظم، ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور چیف سلیکٹر محمدوسیم میں مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور اانتظار ہے تو اسکواڈکے اعلان۔

ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریزکے حوالے سے بتایا گیاہے کہ اس میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے البتہ سعودشکیل اور افتخاراحمد کے بارے کوئی اہم فیصلہ کیاجاسکتاہے۔واضح رہے کہ یہ دونوں کھلاڑی حالیہ عرصے میں توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب نہیں ہوسکے او ر یہ دونوں ہی آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی پاکستان کی گزشتہ ہوم سیریزمیں پاکستان کے ون ڈے اسکواڈکا حصہ تھے۔

اطلاعات ہیں کہ ویسٹ انڈیزکیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈکا اعلان 20مئی کو کیاجائے گا جبکہ سیریزکی تیاریوں کیلئے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ 24مئی کو لاہورمیں شروع ہوگا۔ سیریزکے میزبان وینیو کیلئے راولپنڈی کا اعلان ہوچکاہے مگر سیاسی صورتحال کے پیش نظر یہ میچز کسی اور وینیو پر منتقل بھی کئے جاسکتے ہیں۔

موجودہ وقت میں پاکستان کے کئی کھلاڑی انگلینڈمیں جاری کائونٹی چیمپئن شپ 2022کھیل رہے ہیں جبکہ کپتان بابراعظم سمیت بیشتر کھلاڑی آرام کررہے ہیں۔

Check Also

اروشی روٹیلا کی نسیم شاہ کو سالگرہ پر مبارکباد

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سالگرہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔