پاکستان کرکٹ بورڈ نے آنے والے مصروف سیزن کیلئے دو مراحل میں کنڈیشنگ تربیتی کیمپ لگانے کا اعلان کیاہے جس کیلئے 60کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیاہے لیکن حیران کن طورپر اس میں شرجیل خان، عمراکمل اور حارث سہیل کو شامل نہیں کیاگیاہےجو اس بات کا اشارہ ہے کہ شاید یہ تینوں کھلاڑی پاکستان ٹیم کے موجودہ سلیکٹرزکے فیوچرپلان کا حصہ نہیں ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنڈیشنگ کیمپ میں شرکت کے لیے 60 کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور طلب کرلیا ہے۔ کیمپ دو مختلف مرحلوں میں لگایا جائے گا۔پہلے مرحلہ 15 سے 25 مئی تک جاری رہے گا، جہاں 27 کھلاڑی شرکت کریں گے۔اسی طرح 26 مئی سے 10 جون تک جاری رہنے والے دوسرے مرحلے میں 33 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مصروف کھلاڑیوں کو کنڈیشنگ کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے، جس کے لیے پاکستان کا تربیتی کیمپ یکم جون سے راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔
کنڈیشنگ کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی:پہلا گروپ (15-25 مئی):
عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، عاکف جاوید (بلوچستان)، ارشد اقبال (خیبر پختونخوا)، ارشد اللہ (خیبر پختونخوا)، آصف آفریدی (خیبر پختونخوا)، آصف علی (ناردرن)، بابر اعظم (سینٹرل پنجاب)، فیصل اکرم (سدرن پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، حیدر علی (ناردرن)، افتخار احمد (خیبر پختونخوا)، امام الحق (بلوچستان)، کامران غلام (خیبر پختونخوا)، خرم شہزاد (بلوچستان)، خوشدل شاہ (سدرن پنجاب) ، میر حمزہ (سندھ)، محمد حارث (خیبر پختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، سلمان علی آغا (سدرن پنجاب)، سعود شکیل (سندھ)، شاداب خان (ناردرن)، شاہنواز دھانی (سندھ)، عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)، یاسر شاہ (بلوچستان)، زاہد محمود (سندھ)
دوسرا گروپ (26 مئی تا 10 جون):
عابد علی (سینٹرل پنجاب)، ابرار احمد (سندھ)، عالیان محمود (سندھ)، عبدالواحد بنگلزئی (بلوچستان)، علی اسفند (سینٹرل پنجاب)، علی عثمان (سدرن پنجاب)، آرش علی خان (سندھ)، اعظم خان (سدرن پنجاب)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حسیب اللہ (بلوچستان)، عماد وسیم (ناردرن)، عرفان اللہ شاہ (خیبر پختونخوا)، معاذ خان (خیبر پختونخواہ)، مہران ممتاز (ناردرن)، محمد عباس آفریدی(خیبرپختونخوا)، محمد علی (سینٹرل پنجاب)، محمد حریرہ (ناردرن)، محمد عمران (خیبر پختونخوا)، محمد عمران رندھاوا (سدرن پنجاب)، محمد طحہٰ (سندھ)، محمد ذیشان (سینٹرل پنجاب)، نعمان علی (ناردرن)، عمیر بن یوسف (سندھ)، قاسم اکرم (سینٹرل پنجاب)، ریحان آفریدی (خیبر پختونخوا)، ساجد خان (خیبر پختونخوا)، سلمان ارشاد (ناردرن)، ثمین گل (خیبر پختونخوا)، سرفراز احمد (سندھ)، سید ذیشان ضمیر (سندھ)، عثمان صلاح الدین (سینٹرل پنجاب)، زمان خان (ناردرن)۔