بابراعظم بغیرکھیلے تینوں فارمیٹس میں عالمی نمبرون بننے کے قریب

پاکستان کرکٹ ٹیم خصوصاً بابراعظم کے مداح اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ قومی کپتان بالاآخر وہ اعزاز حاصل کرلیں جوکہ دُنیاکا کوئی بھی بلے باز آج تک حاصل نہیں کرسکااور وہ اعزاز تینوں فارمیٹس میں بیک وقت دُنیا کا نمبرون بیٹر ہونا ہے۔

بابراعظم پہلے ہی وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے جبکہ موجودہ وقت میں ٹیسٹ رینکنگ میں اُن کا چوتھا نمبرہے۔

بابراعظم کیلئے ترقی پانے کا موقع

بابراعظم اگلے ماہ دورۂ سری لنکامیں دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے جن میں آئوٹ کلاس کارکردگی دکھاکر وہ اپنی رینکنگ بہتر بناسکتے ہیں لیکن اب اس سیریز سے پہلے ہی بابراعظم کیلئے ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی پانے کا موقع میسر آگیاہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم سے اوپری درجوں پر موجود تینوں کھلاڑی ایکشن میں ہیں یاپھر آنے والے ہیں۔ عالمی نمبرون جوئے روٹ نیوزی لینڈکے خلاف سیریزکا آخری ٹیسٹ کھیل رہے ہیں جس کی پہلی اننگزمیں وہ پانچ رنزبناکر آئوٹ ہوئے جبکہ دوسری اننگزمیں 55رنزپر کھیل رہے ہیں۔

دوسری جانب، عالمی نمبر2مارنس لبوشین اورعالمی نمبر3اسٹیو اسمتھ 29جون سے شروع ہونے والی سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں ان ایکشن آرہے ہیں۔

مارنس لبوشین اور اسٹیواسمتھ کی موجودفارم مثالی نہیں ہے۔مارنس لبوشین آخری 10 ٹیسٹ اننگزمیں صرف ایک ففٹی بناسکے ہیں اور آخری دو اننگزمیں 44ریٹنگ پوائنٹس گنواچکے ہیں۔

عالمی نمبر 3اسٹیواسمتھ کی کارکردگی قدرے بہتر مگر مثالی نہیں ہے۔اس لئے بابراعظم کی نگاہیں آسٹریلیا-سری لنکا ٹیسٹ سیریزمیں مارنس لبوشین اور اسٹیواسمتھ کی کارکردگی پر مرکوز ہوں گی۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بغیر کھیلے ہی بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں کیسے ترقی ہوسکتی ہے، وہ آپ نیچے دی گئی ویڈیومیں ملاحظہ کرسکتے ہیں

Check Also

بابراعظم اور رضوان کے رن ریٹ کا ’’رولا‘‘ بھی ختم

حالیہ دنوں میں حقائق سے ناواقف کچھ نام نہاد کرکٹ مبصرین نے بابراعظم اور محمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔