پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022میں ملنے والے دو میچز میں مختصر مگر جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی دھاک بٹھادی ہے ۔
محمد حارث نے سائوتھ افریقہ کے خلاف ملنے والے میچ میں گیارہ گیندوں پر دوچوکوں اور تین چھکوں سمیت 254.54کے شاندار اسٹرائک ریٹ سے 28رنزبنائے۔
جس کے بعد اگلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف لواسکورنگ میچ میں 18 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں سمیت 31رنزبنائے۔
اب ٹورنامنٹ میں محمد حارث نے 203.44کے اسٹرائک ریٹ سے 59رنزبنائے ہیں جوکہ ٹورنامنٹ کے سپر12مرحلے میں کم ازکم 50رنزبنانے والے کسی بھی بیٹر کا سب سے زیادہ اسٹرائک ریٹ ہے۔ حتیٰ کہ کوئی اور بیٹر200کے اسٹرائک ریٹ کی حدپارنہیں کرسکا۔
سپر12مرحلے میں اب تک محمد حارث کے بعد جن بیٹرزنے زیاد ہ اسٹرائک ریٹ سے رنزبنائے ہیں، اُن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
محمد حارث (پاکستان): 203.44
سوریاکمار یادیو (بھارت): 193.96
فن ایلن (نیوزی لینڈ): 189.58
راشدخان (افغانستان): 178.12
شاداب خان (پاکستان): 177.27