پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کا باقاعدہ آغاز ہواتھا تو اس فارمیٹ کی اولین سنچری بناناہر بیٹرکا خواب تھا۔

2007 میں کرس گیل کی اولین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنائی تاہم اب اس فارمیٹ بھی سنچری بھی عام سی بات دکھائی دینے لگی ہے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں صرف دو ہی بیٹرز دو سے زائد سنچریاںبناسکے ہیں جوکہ کامران اکمل اور عثمان خان ہیں جنہوں نے تین ،تین سنچریاں بنائی ہیں۔

اگر ٹیموں کی بات کریں تو ملتان سلطانز سب سے کم میچز کھیلنے کے باوجود سب سے زیادہ 6 سنچریاں اپنے نام کرنے کا اعزاز رکھتی ہے جن میں سے آدھی اکیلے عثمان خان نے بنائی ہیں۔

ملتان سلطانز کے بعد پشاورزلمی اورلاہورقلندرزکی جانب سے پانچ ،پانچ،اسلام آبادیونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے تین، تین جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے سب سے کم صرف دو سنچریاں بنی ہیں۔

Check Also

پشاورزلمی نے پاکستان سپرلیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

پشاور زلمی نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو آج تک کوئی اور ٹیم سرانجام نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔