بابراعظم دوسری پوزیشن بھی کھوبیٹھے، رضوان کی بڑی ترقی

پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریزکے بعد آئی سی سی نے مختصرفارمیٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنی دوسری پوزیشن بھی گنوابیٹھے ہیں جوکہ اس سے قبل گزشتہ سال ستمبرتک عالمی نمبرون ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین تھے۔

بابراعظم سائوتھ افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز میں بڑی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے جو پہلے میچ میں صفرپر رن آئوٹ ہوئے جس کے بعد دوسرے میچ میں پانچ رنزبناسکے اورپھر تیسرے میچ میں انہوں نے 44رنز بنائے ۔

سیریزمیںسب سے زیادہ رنزبنانے والے محمد رضوان کی 116درجے ترقی ہوئی ہے جس کی بدولت وہ 158ویں سے 42ویں نمبرپرآگئے ہیں جوکہ محض بابراعظم اور محمد حفیظ کے بعد کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی تیسری بڑی رینکنگ ہے۔ محمد رضوان اور حفیظ کے درمیان اب صرف ایک ہی درجے کا فاصلہ ہے۔

بولرزمیں شاہین شاہ آفریدی نے پانچ درجے ترقی پاتے ہوئے نہ صرف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں گیارھویں پوزیشن پالی ہے بلکہ انہوں نے پاکستان کے ہائی رینک ٹی ٹوئنٹی بولر ہونے کا اعزاز بھی عمادوسیم سے چھین لیاہے۔اس طرح حسن علی نے چودہ اور عثمان قادرکی 61درجے ترقی ہوئی ہے جس کی بدولت لیگ اسپنر کیریئرمیں پہلی بار ٹاپ 100بولرزمیں جگہ پاتے ہوئے 92ویں پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔