پی ایس ایل 7کی فائنلسٹ ٹیمیں لاہورقلندرز اورملتان سلطانز پی ایس ایل 8کے افتتاحی میچ میں مدمقابل آرہی ہیںجو ایک طرح پی ایس ایل اُسی جگہ سے شروع ہونے کا اشارہ ہے جہاں پہ گزشتہ سال ختم ہواتھا۔
اگر دونوں ٹیموں کا سابقہ ہیڈٹوہیڈریکارڈ دیکھیں تو مجموعی طورپر کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز کا پلڑا قدرے بھاری ہے۔جس نے کھیلے گئے مجموعی 13میں سے سات میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ لاہورقلندرزاُنہیں نسبتاً ایک کم میچ ہراسکی ہے جس نے چھ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
گوکہ مجموعی طورپر ملتان سلطانز کا پلڑا بھاری ہے لیکن گزشتہ پی ایس ایل میںلاہورقلندرز حاوی ہوتی دکھائی دی جس نے کھیلے گئے آخری تین باہمی مقابلوں میں سے دومیں کامیابی حاصل کی جس میں پی ایس ایل 7کا فائنل میچ بھی شامل تھا۔
پاکستان سپرلیگ کے گزشتہ ایڈیشن میں مجموعی طورپر دونوں ٹیمیں چار بار مدمقابل آئیں جن میں سے دونوں ٹیموں نے دو،دوکامیابیا ں حاصل کیں۔
اب دیکھنا ہےکہ پی ایس ایل8میں کس ٹیم کا پلڑا بھاری رہتاہے۔اگر پہلے میچ میں اگر لاہورقلندرز کامیابی حاصل کرلیتی ہے تو دونوں کا ہیڈٹوریکارڈ ففٹی-ففٹی ہوجائے گا یعنی14میں سے دونوں ٹیمیں سات سات میچزجیت کر عین برابر ہوجائیں گی۔