پی ایس ایل کے بڑے نام، 2024میں ہوئے ناکام

پاکستان سپرلیگ کا نواں ایڈیشن ملک بھر میں جاری ہے جس میں جہاں کئی پلیئرز نے اپنے کھیل سے سب کو حیران کیا ہے، وہیں کچھ بڑے پلیئرزکا کھیل توقع سے خاصا مایوس کن رہاہے۔

’’ورلڈاسپورٹس‘‘ نے اس حوالے سے خصوصی رپورٹ جاری ہے جس میں 27فروری تک کھیلے گئے چودہ میچز میں ناکام رہنے والے بڑے کھلاڑیوں کا جائزہ شامل ہے۔

اس فہرست میں جو چند بڑے نا م ہیں، اُن میں لاہورقلندرزکے فخرزمان بھی شامل ہے جو اب تک 6 اننگز میں صرف 93 رنزبناسکے ہیں ۔انہوں نے یہ رنز 15.50 کی معمولی ایوریج اور 102.19 کے لواسٹرائک ریٹ سے بنائے ہیں۔

فخرزمان اب تک 6 اننگزمیں صرف چار چوکے اور دو چھکے لگاسکے ہیں۔اس طرح اسی ٹیم کے حارث رئوف بھی اَن فٹ ہوکر ٹورنامنٹ سے باہرہونے سے قبل چارمیچز میں صرف دو وکٹیں حاصل کرسکے ہیں اور فی اوور لگ بھگ ساڑھے نو رنز دیئے تھے۔

پی ایس ایل 2024 میں فخرزمان کے علاوہ عمادوسیم، الیکس ہیلز، تبریزشمسی سمیت دیگر ٹیموں کے کون کون سے کھلاڑی بری طرح فلاپ ہیں۔ اس کا جائزہ آپ ہماری اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

اس رپورٹ میں پی ایس ایل 2024 میں اب تک ناکام رہنے والے پلیئرزکا جائزہ پیش کیا گیا ہے

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔