کراچی کنگز آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بھی بڑااسکورکرنے میں ناکام

کراچی کنگز گزشتہ میچ میں شکست کھانے کے بعد آج بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف مشکلات سے دوچار رہی البتہ آخری اوور مین انور علی نے محمد وسیم جونیئر کیخلاف دو چھکوں سمیت 20 رنز بٹور کرکراچی کنگز کا مجموعہ 165 رنز تک پہنچادیا

انور علی نے 14 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں سمیت ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔جیمز وینز 37 اور محمد نواز 28 رنز بناکر نمایاں رہے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اسپنر ابراراحمد نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق اور عقیل حسین نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم جونیئر خاصے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہیں 46 رنزکے بدلے صرف ایک وکٹ مل سکی

کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبرپر ہے جو آج فتح حاصل کرکے ٹاپ فور میں واپس آسکتی ہے تاہم اُس کی پوزیشن خاصی ابتر ہوچکی ہے۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کا تجزیہ اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔