PSL 9 میں زیادہ چھکے ناکامی کا سبب کیوں؟ حیران کن رپورٹ

پاکستان سپرلیگ کا نواں میچ جاری ہے جس میں کچھ ٹیموں نے حیران کن طور پر شاندار کھیل پیش کیا ہے البتہ گزشتہ دونوں ایڈیشنز کی چیمپئن ٹیم لاہورقلندرز اس سیزن میں بالکل آف کلر ہے۔

لاہورقلندرز اب تک پی ایس ایل2024 میں اپنے تمام چھ کے چھ میچز ہارچکی ہے مگر حیران کن طورپر اسی ٹیم کے بلے بازوں نے اب تک ٹورنامنٹ میں سب سےزیادہ چھکے لگائے ہیں۔

پی ایس ایل9 میں اب تک کھیلے گئے 16 میچز میں مجموعی طورپر 205چھکے لگ چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ 45 چھکے لاہورقلندرزکے بلے بازوں نے لگائے ہیں۔

لاہورقلندرزکے رسی وین ڈرڈوسن نے اب تک 12 چھکے لگائے ہیں جو اب تک ٹورنامنٹ میں مشترکہ طورپر سب سے چھکے ہیں۔

پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے سولہ میچز میں لاہورقلندرزنے سب سے زیادہ 45، جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے بلے بازوں نے 35،35، اسلام آبادیونائیٹڈ نے 33،پشاور زلمی کے بیٹرزنے 32جبکہ کراچی کنگز کے بیٹرز نے صرف 25 چھکے لگائے ہیں۔

پی ایس ایل9 میں سب زیادہ چھکوں، رنز اور وکٹوں کے حوالے سے خصوصی رپورٹ اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں

Check Also

پشاورزلمی نے پاکستان سپرلیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

پشاور زلمی نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو آج تک کوئی اور ٹیم سرانجام نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔