لاہورقلندرز بمقابلہ پشاورزلمی میچ کے نتیجے کی پیشگوئی

پاکستان سپرلیگ 2024 کا سترھواں میچ لاہورقلندرز اورپشاورزلمی کے مابین راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جوکہ 2 مارچ کو دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

لاہورقلندرزاورپشاورزلمی کے میچ میں گوکہ بارش کا 80 فیصد امکان بتایا جارہاہے اور میچ کا نتیجہ آنے کا امکان بھی کم ہے لیکن اس کے باوجود اگر میچ مکمل ہوجاتا ہے تو اس کا پوائنٹس ٹیبل، لاہورقلندرزکے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے کے امکانات پر کتنا اثر پڑے گا؟ اس کا جائزہ ’’ورلڈاسپورٹس‘‘ یوٹیوب چینل نے اپنی تازہ ویڈیومیں پیش کیا ہے۔

پشاور زلمی اور لاہورقلندرزکے پی ایس ایل میچ نمبر 17 کا تجزیہ ملاحظہ کریں

لاہورقلندرزاورپشاورزلمی کا ماضی کا ٹریک ریکارڈدیکھیں تو پشاور زلمی کا پلڑا بھاری ہے جس نے 19میں سے 10میچز جیتے ہیں جبکہ لاہورقلندرزکو 8 باہمی میچز میں کامیابی مل سکی ہے۔

آخری چارمقابلوں میں دونوں ٹیموں نے دو،دومیچز جیتے ہیںجس میں حالیہ پی ایس ایل ایڈیشن کے میچ میں پشاورزلمی کی فتح بھی شامل ہے۔

پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ’ورلڈاسپورٹس‘ کے اینکر اخترعباسی کی 99 فیصد پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں جبکہ اگلے میچ کے حوالے سے اُن کی پیشگوئی ہے کہ اس میچ میں 70 فیصد پشاور زلمی اور صرف 30 فیصد لاہورقلندرزکی فتح کا امکان ہے۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔