کیرون پولارڈ کراچی کنگز کو چھوڑ گئے، واپسی کب ممکن؟

پاکستان سپرلیگ 2024 میں مشکلات سے دوچار کراچی کنگز کو اپنے اگلے اہم ترین میچ سے قبل بڑا دھچکا لگاہے جن کے ٹاپ اسکورر کیرون پولارڈ پی ایس ایل9 چھوڑ کر بھارت چلے گئے ہیں۔

کراچی کنگز پی ایس ایل 9 میں اب تک 5 میچز میں صرف دو کامیابیاں حاصل کرسکی ہیں جبکہ تین میچز میں اُسے شکست کا سامناکرنا ہے جن میں آخری دونوں میچز میں شکست بھی شامل ہے۔

کراچی کنگز موجودہ وقت میں پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبرپر ہے اور اُسے ٹاپ فور میں واپسی کا چیلنج درپیش ہے تاکہ پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرسکے۔

کیرون پولارڈکی عدم موجودگی کراچی کنگز کیلئے بہت بڑا دھچکاہے جو کہ اب تک ٹاپ اسکوررہیں ۔ وہ پانچ اننگز میں 98رنز فی اننگزکی شاندار اوسط اور 191.98 کے اسٹرائک ریٹ سے 196 رنز بناچکے ہیںجو رنز، اوسط اور اسٹرائک ریٹ میں اپنے تمام ساتھیوں سے آگے ہیں۔

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 9 میں کراچی کنگز میں شامل کرکٹر کیرون پولارڈ 4 دن کی چھٹی لے کر بھارت روانہ ہوگئے ہیں

کیرون پولارڈ بھارت کے شہر ممبئی گئے ہوئے ہیں جہاں وہ امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کریں گے۔

کیرون پولارڈ ملتان سلطانز کے خلاف اتوار کے میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے، وہ راولپنڈی میں کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔

کیرون پولارڈ پر خصوصی رپورٹ سمیت پی ایس ایل 2024 میں آج کے میچ کا پریویو اور جائزہ اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کریں

watch out more video on cricket

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔