شرجیل خان، حارث سہیل سمیت4کرکٹرزہنگامی طورپر طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور حارث سہیل سمیت چار کرکٹرزکو فوری طورپر طلب کرلیا ہے تاکہ اُنہیں ٹیم میں شامل کرنے سے پہلے اُن کی فٹنس جانچی جائے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فٹنس ٹیسٹ کے لیے چار کرکٹرز کو 25 مئی کو طلب کر لیا ہے۔عمر اکمل، صہیب مقصود، حارث سہیل اور شرجیل خان وہ کرکٹرز ہیں جنہیں لاہور کے گرم موسم میں فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے پہلے کھلاڑیوں سے فزیکل اسسمنٹ کے لیے کہا گیا تھا۔کھلاڑیوں کی دستیابی کی تصدیق کے بعد بورڈ کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے حیران کن پیغام موصول ہوا۔

فٹنس ٹیسٹ کتنا مشکل؟

اس فٹنس ٹیسٹ میں مختلف جسمانی مشقوں کے ساتھ ساڑھے سات منٹ میں ڈھائی کلومیٹر کی دوڑ مکمل کرنا شامل ہے۔ چاروں کھلاڑی فی الحال کنڈیشننگ کیمپ کا حصہ نہیں ہیں۔

ان کھلاڑیوں کو سخت گرمی میں فٹنس ٹیسٹ لینے کیلئے طلب کیاگیاہے جوکہ انتہائی حیران کن بات ہے جس سے اس بات کوبھی شہ مل رہی ہے کہ بورڈ نے شاید جان بوجھ کر سخت گرمی میں ان کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیاہے تاکہ ان کیلئے مشکلات کھڑی ہوں۔

بظاہر اس عمل کا مقصد یہی دکھائی دے رہاہے کہ سلیکٹرز میڈیا کی جانب سے ایسی تنقید کو روکنا چاہتے ہیں جو ملک کے ٹاپ 60 کھلاڑیوں میں بھی شرجیل خان، عمراکمل، حارث سہیل اور صہیب مقصود کو شامل نہ کرنے پر ہورہی ہے۔

بعض کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایسے موسم میں کوئی بھی فٹنس ٹیسٹ نہیں لیتا۔ کنڈیشنگ کیمپ کا حصہ کرکٹرز بھی فٹنس سے نہیں گزرے۔ بورڈ نے انہیں پہلے کیمپ میں براہ راست بلایا ہوگا۔

فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلائے گئے چاروں کرکٹرزپر خصوصی رپورٹ ہمارے یوٹیوب چینل پر بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

Check Also

آصف علی نے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ بتادی

ٹی 20 کرکٹ میں اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے مشہور آصف علی نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔