پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان آٹھ جون سے شروع ہونے والی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریزکے حوالے سے بڑی اپ ڈیٹ سامنے آگئی ہے جس کا آئندہ چند گھنٹوں میں اعلان کیاجاسکتا ہے۔
ملکی سیاسی صورتحال میں بہتری
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد اب سیاسی صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے جس کے سبب اب سیریزکا وینیو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے یعنی اب یہ میچز آٹھ، دس اور بارہ جون کو راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان سیریز کیلئے ملتان اسٹیڈیم کو اسٹینڈ بائی کے طورپر رکھا گیاتھا۔