محمد حارث نے لیگزمیں تیزبیٹنگ میں سوریاکماریادیوکوپیچھے چھوڑدیا

پاکستان سپرلیگ میں پشاورزلمی کی نمائندگی کرنے والے اوپننگ بیٹر اور وکٹ کیپر محمد حارث نے اپنے ملک کی سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں تیزرفتاری سے رنزبنانے کے ساتھ ساتھ سوریاکماریادیو کو بھی پیچھے چھوڑدیاہے۔

گوکہ 2010میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیوکرنے والے سوریاکماریادیو اور 2020میں ٹی ٹوئنٹی کیریئرکا آغازکرنے والے محمد حارث کے تجربے میں زمین وآسمان کا فرق ہے اور ابھی دونوں کا موازنہ کرنا بھی مناسب نہیں لیکن سوشل میڈیاپر اب یہ بحث چل پڑی ہے کہ کیا محمد حارث پاکستان کے سوریاکماریادیو بن سکتے ہیں یا نہیں؟

اسٹرائک ریٹ

محمد حارث نے پی ایس ایل میں کھیلے گئے دس میچز میں 183.89کے اسٹرائک ریٹ سے رنزبنائے جوکہ پی ایس ایل ہسٹری میں کم ازکم 100رنزبنانے والے بیٹرزمیں سب سے زیادہ اسٹرائک ریٹ ہے جبکہ سوریا کمار یادیو اپنی ملکی لیگ آئی پی ایل میں اسٹرائک ریٹ کے اعتبار سے ٹاپ20بیٹرزمیں بھی شامل نہیں ہیں۔

سوریاکماریادیو نے آئی پی ایل میں 136.78کے اسٹرائک ریٹ سے رنزبنائے ہیں جوکہ پی ایس ایل میں محمد حارث کے اسٹرائک ریٹ سے خاصاکم ہے لیکن مجموعی ٹی ٹوئنٹی کیریئراورانٹرنیشنل میچز میں بہرحال سوریا کماریادیوکو برتری حاصل ہے۔

محمد حارث اور سوریاکماریادیوکا موازنہ

محمد حارث نے اب تک صرف 35ٹی ٹوئنٹی اننگز کھیلی ہیں جبکہ سوریاکماریادیو نے 220اننگز کھیل لی ہیں۔ ان اننگزمیں دو نوں کی کارکردگی کاجائزہ اور بائونڈریزلگانے کے تناسب سمیت دیگر اعدادوشمارکا موازنہ اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کریں

Check Also

لاہورقلندرز بمقابلہ پشاورزلمی میچ کے نتیجے کی پیشگوئی

پاکستان سپرلیگ 2024 کا سترھواں میچ لاہورقلندرز اورپشاورزلمی کے مابین راولپنڈی میں کھیلا جائے گا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔