پاکستان سپرلیگ 2024میں آج کراچی کنگز اورلاہورقلندرزکے مابین میچ کھیلا جانا ہے جوکہ کراچی کنگز کیلئے آخری موقع جیسا ہے۔
پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے کی اُمید برقراررکھنے کیلئے کراچی کنگز کو ہرحال میں یہ میچ جیتنا ہے اور اس کے بعد بھی اُسے اگلے میچ میں پشاورزلمی کو بھی ہرانا ہوگا۔
آج اگر کراچی کنگز شکست کھاگئی تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی او ر اس صورت میں ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے علاوہ اسلام آبادیونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف کیلئے کوالیفائی کرجائیں گی۔
آج کس کا پلڑا بھاری؟
آج کے میچ سے قبل کراچی کنگز آخری چاروں میچز میں لاہورقلندرزکو شکست دے چکی ہے جبکہ مجموعی 18میچز میں سے 12 میں کراچی کنگز نے اور صرف پانچ میں لاہورقلندرزنے کامیابی حاصل کی ہے۔
کراچی کنگز اور لاہورقلندرزکے میچ پر اخترعباسی کا خصوصی تجزیہ اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کریں