صائم ایوب نے چھکوں کا کیرون پولارڈکا بھی ریکارڈ توڑدیا

پاکستانی اوپننگ بلے باز صائم ایوب جو پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی نمائندگی کررہے ہیں ، وہ چھکوں کا ریکارڈ توڑنے سمیت پاورپلے کے ’اسپیشل بیٹر‘‘ بن گئے ہیں۔

گزشتہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف آئوٹ ہونے سے قبل گیارہ گیندوں پر ایک چوکا اور تین چھکے لگانے والے صائم ایوب کا پی ایس ایل 9 کے پاورپلے میں اسٹرائک ریٹ 160.78 ہوچکا ہے جوٹورنامنٹ میںپاورپلے میں کم ازکم 30 بالز کھیلنے والے بیٹرزمیں سب سے بہترین اسٹرائک ریٹ ہے۔

صائم ایوب نے پاورپلے میں اب تک نہ صرف سب سے زیادہ 11 چھکے لگائے ہیں بلکہ ٹورنامنٹ میں اپنےمجموعی چھکوں کی تعداد17 تک پہنچاکرٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگاتے ہوئے کیرون پولارڈاوررسی وین ڈرڈوسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کیرون پولارڈ نے 15 ، رسی وین ڈرڈوسن نے 16 جبکہ صائم ایوب نے پی ایس ایل 2024 میں اب تک 17 چھکے لگائے ہیں۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔