اسلام آبادیونائیٹڈ نے آج ملتان سلطانز کے خلاف 229 رنزکا ٹارگٹ چیس کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے اور پلے آف کیلئے بھی کوالیفائی کرلیاہے۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عثمان خان کی ریکارڈ مسلسل دوسری سنچری کی بدولت 228 رنزبنائے اور میچ پر گرفت مضبوط کی۔
جواب میں اسلام آبادیونائیٹڈ ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 11 رنزپر اُن کی دو ٹاپ وکٹیں گرگئیں جب الیکس ہیلز پہلی ہی گیندپر جبکہ آغا سلمان 2 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔
بعدازاں کولن منرو اور کپتان شاداب خان نے شاندار بیٹنگ کرکے میچ کو دلچسپ بنایا۔شاداب خان 54 اورکولن منرو نے 84رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔
بعدازاں اسلام آبادیونائیٹڈ کو مشکلات کا ضرور سامنا کرنا پڑامگر ملتان سلطا نز کی جا نب سے سرکل فیلڈنگ کی پابندی نہ کرنے پر پنالٹی کے ملنے والے پانچ رنز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی مشکلات کسی حد تک آسان کردیں۔
میچ کی سیکنڈلاسٹ گیند پر عمادوسیم نے عباس آفریدی کو چھکالگاکراسکورلیول کیا اور آخری گیندپر چوکا لگاکر اپنی ٹیم کو 229 رنزکا ٹارگٹ عبورکرادیا۔
ریکارڈٹارگٹ
یہ اسلام آبادیونائیٹڈ کی تاریخ کا عبورکیا جانے والا سب سے بڑا ہدف ہے۔ اس سے قبل وہ 209 رنز کا بڑا ٹارگٹ عبورکرچکی تھی۔
آج اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجموعی پی ایس ایل تاریخ کا تیسرا بڑاٹارگٹ بھی عبورکیا۔اس سے قبل ملتان سلطانز 244 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز243رنزکے اہداف بھی عبورکرچکی ہے۔