پاکستان سپرلیگ کا آٹھواں ایڈیشن جاری ہے جس میں سنسنی خیز میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔اس ایڈیشن کے ملتان میں شیڈول پانچوں میچز کھیلے جاچکے جبکہ کراچی میں مزید دومیچز ہوناباقی ہیں۔
کراچی میں 26فروری کو جب پی ایس ایل8کا آخری میچ ہوناہے، اُسی دن ہی لاہورمیں پی ایس ایل میچز کا آغازہوناہے جبکہ یکم مارچ سے راولپنڈی میں میچزکا انعقاد ہوگا لیکن اب پنجاب گورنمنٹ نے ان دو شہریوں کے ارمانوں پر اوس گرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے لاہور اور راولپنڈی میں میچز کرانے کے لیے 50 کروڑ روپے طلب کئے ہیں۔ پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں پانچ کروڑ کی ادائیگی پہلے ہی کر دی ہے۔
یہ تمام اخراجات فرنچائزز کی ادائیگیوں میں سے دئیے جانے ہیں جبکہ بتایا جاتاہے کہ پی سی بی فرنچائزز کی ادائیگیوں میں سے یہ اخراجات دینے کے حق میں نہیں
پنجاب حکومت کا پی سی بی سے نیا مطالبہ
پنجاب گورنمنٹ نے لائٹنگ اور سیکورٹی کی مد میں باقی 45 کروڑ بھی ادا کرنے کا کہہ دیا- کراچی میں میچز کرانے کے لیے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے۔پی سی بی یہ اخراجات بچانے کے لیے کراچی میچز منتقل کر سکتا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ آج ہوگا۔
پی ایس ایل 8کے میچز کی لاہورسے کراچی منتقلی کے حوالے سے پی ایس ایل فرنچائزز کا پی سی بی حکام کے ساتھ اہم اجلاس کل دوپہر تین بجے ہوگاجوکہ آن لائن ہوگا۔
فرنچائزز سے مشاورت کے بعد لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کرے گا