پاکستان سپرلیگ2023کے لاہورمیچزکاآج سے آغازہورہاہے جب شام سات بجے میزبان لاہور قلندرزاورپشاورزلمی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی لیکن لاہوراورراولپنڈی میں مزیدمیچزکا انعقاد اب نہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہناہے کہ پنجاب حکومت کے انکار کے بعد اب 28فروری کے بعد لاہوراورراولپنڈی میں شیڈول تمام میچزاب کراچی منتقل کردیئے جائیں گے۔اس حوالے سے پی سی بی اورپنجاب حکومت میں ڈیڈلاک ختم نہیں ہوسکا۔
پنجاب حکومت بضد ہے کہ وہ پی ایس ایل میچز کی سیکورٹی کیلئے 50کروڑروپے پی سی بی کی جیب سے نکالے گی جبکہ پی سی بی اور فرنچائزڈبھی فیصلہ کرچکے ہیں کہ وہ یہ رقم نہیں دیں گے۔
حکومت آخر میچز پنجاب میں کیوں نہیں ہونے دے رہی؟
یہاں سوال یہ پیداہوتا ہے کہ آخر خود حکومت پنجاب میں میچزکا انعقاد کیوں نہیں کرنے دے رہی جو50کروڑکا محض ڈرامہ کررہی ہے۔اس حوالے سے صحافیوں نے پنجاب حکومت کی درپردہ گھنائونے کھیل کاخطرہ ظاہرکردیاہے۔
بعض حلقوں کا کہناہے کہ شاید آنے والے دنوں میں پنجاب میں کچھ بڑا آپریشن یا غیرروایتی ماحول بننے جارہاہے جس کے سبب نگراں حکومت پی ایس ایل کے میچز کے انعقادسے گریزاں ہے۔
پی ایس ایل 8 کے لاہورمیچزکے حوالے سے مزید تفصیل اس ویڈیو میں ملاحظہ کریں