کراچی کنگزکی قسمت بدلنے کیلئے عمادوسیم نے بالوں کی قربانی دیدی

پاکستان سپرلیگ کے گزشتہ ایڈیشن کی طرح رواں سیزن بھی اچھا نہیں جارہا جو اب تک پانچ میچز میں صرف ایک ہی فتح حاصل کرسکے ہیں۔

کراچی کنگزآج کے میچز سے قبل پوائنٹس ٹیبل پرپانچویں نمبرپر موجودہے اور پلے آف مرحلے کیلئے ٹاپ فور ٹیمیں ہی کوالیفائی کرسکیں گی۔اس لئے کراچی کنگزکوفتوحات کی اشد ضرورت ہے۔

عمادوسیم کی قربانی

کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم حالیہ کافی عرصے سے لمبے بالوں میں دکھائی دیتے ہیں لیکن آدھاٹورنامنٹ گزرجانے کے بعد بھی ٹیم کو فتح کی پٹڑی پر چڑھانے میں ناکامی کے بعد لگتاایسا ہے کہ عمادوسیم نے اپنی لمبی زلفوں کی قربانی دیدی ہے۔

آج کراچی کنگز ملتان سلطانز کے خلاف میدان میں اُتررہی ہے اور اس میچ سے قبل کراچی کنگزنے اپنے ٹوئٹراکائونٹ پر ایک تصویر شیئرکی ہے جس میں عمادوسیم اپنے بال کٹوارہے ہیں اور اُن کی نئی لک بھی اس ویڈیومیں دکھائی ہے۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔