پی ایس ایل 2023 میں آج لاہورقلندرزاور ملتان سلطانزکا ٹاکرا ہوگا۔یہ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔
لاہورقلندرزنے اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے بہترکارکردگی دکھائی ہے جس نے اپنے چھ میں سے پانچ میچز جیتے ہیں اور صرف ایک میچ میں شکست کھائی ہے جبکہ اُن کا نیٹ رن ریٹ بھی سبھی ٹیموں سے بہتر ہے۔
دوسری جانب، اگر آج ملتان سلطانز ، لاہورقلندرزکو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اُن کے پوائنٹس بھی لاہورقلندرزکے عین برابر 10ہوجائیں گے مگر ٹاپ پوزیشن کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پرہوگا جہاں فی الوقت لاہورقلندرز آگے ہے۔
آج کے میچ سے قبل پی ایس ایل 8 کا پوائنٹس ٹیبل
اس لئے لاہورقلندرزآج فتح یا شکست دونوں صورتوں میں ٹاپ پوزیشن پر برقراررہنے کیلئے فیورٹ ہے تاہم اگر وہ ملتان سلطانزکے خلاف یکطرفہ مقابلے سے شکست سے دوچارہوئی تو اُن کا نیٹ رن ریٹ کم ہوجائے گا اور وہ ٹاپ پوزیشن گنوابھی سکتی ہے۔
لاہورقلندرزاور ملتان سلطانز کے مابین میچ کا تجزیہ، پلیئنگ الیون، ہیڈٹوہیڈ ریکارڈ سمیت دیگر تفصیل ہمارے یوٹیوب چینل پر یہاں کلک کرکے ملاحظہ کریں