Breaking News

پاکستان کیلئے زیادہ کلین سوئپس کا ریکارڈبنانے کا موقع

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے در میان آج سے ملتان میں تین ون ڈے میچز کی سیریزکا آغاز ہوچکاہے جس میں پاکستان ٹیم بڑی کامیابی حاصل کرکے ون ڈے تاریخ میں سب سے زیادہ کلین سوئپ کرنے والی ٹیم بن سکتی ہے۔

موجودہ وقت میں پاکستان اور سائوتھ افریقہ کوتین یا زائد میچز کی سیریزمیں سب سے زیادہ 20،20 کلین سوئپس کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔اگر پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیزکیخلاف تینوں میچز جیت جاتی ہے تو پاکستان 20سے زائد کلین سوئپ کرنے والی دُنیاکی واحد ٹیم بن جائے گی۔

واضح رہے کہ ون ڈے ہسٹری میں پاکستان اور سائوتھ افریقہ نے سب سے زیادہ 20،20 نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے 17،17کلین سوئپس کئے ہیں۔

آسٹریلیانے 16، انگلینڈنے 15جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش نے چودہ ،چودہ بار حریف ٹیم کو سیریز کا کوئی جیتنے سے محروم رکھتے ہوئے تمام میچز اپنے نام کئے ہیں۔دیگر ٹیمو ں میں بھارت نے بارہ، زمبابوے نے پانچ،آئرلینڈ،کینیا اور افغانستان نے دو،دو جبکہ ایشیاالیون نے ایک کلین سوئپ کیا ہے۔

Check Also

شاہین آفریدی نے ساتھی کرکٹرکیلئے قربانی کی نئی مثال قائم کردی

پی ایس ایل 8 کی دفاعی چیمپئن لاہورقلندرزکے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ساتھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔