زلمی بمقابلہ سلطانز: آج کوالیفائر میں کس کا پلڑا بھاری؟

دونوں ٹیموں کے بیٹنگ اور بولنگ اسٹرنتھ کیاہے، کون سی ٹیم آج کا میچ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے؟ تفصیلی جائزہ

پاکستان سپرلیگ 2024 کا کوالیفائرمیچ آج کراچی میں ٹاپ 2 ٹیموں ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔

کوالیفائرمیں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم براہ راست پی ایس ایل 9 کے فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو بھی ایلی مینیٹر2 کی صورت میںفائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔

پی ایس ایل 2024 میں دونوں ٹیمیں دوبار مدمقابل آئیں اور دونوں ہی بار پشاورزلمی نے کامیابی حاصل کی البتہ اس سے قبل ملتان سلطانز نے لگاتار تین میچز میں پشاورزلمی کو شکست دی تھی۔

کس کا پلڑا بھاری؟

دونوں ٹیموں کا ہیڈٹوہیڈریکارڈ دیکھیں تو ملتان سلطانز کو واضح طورپر برتری حاصل ہے۔جس نے آخری پانچ میں سے تین میچز جیتے ہیں جبکہ مجموعی 15 میں سے 10 میچز اپنے نام کئے ہیں۔اس کے مقابلے میں پشاورزلمی کو صرف پانچ میچ میں فتح مل سکی ہے۔

ورلڈاسپورٹس نے اپنے یوٹیوب چینل پر دونوں ٹیموں کی بیٹنگ اور بولنگ لائن کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے جس کے مطابق 60 فیصد ملتان سلطانز کی فتح کا امکان ظاہرکیاگیاہے جبکہ پشاورزلمی کی فتح کا 40 فیصد امکان ہے۔

پشاورزلمی اور ملتان سلطانزکے مابین کوالیفائر پر تفصیلی رپورٹ اس ویڈیومیں ملاحظہ کریں

Check Also

پشاورزلمی نے پاکستان سپرلیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

پشاور زلمی نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو آج تک کوئی اور ٹیم سرانجام نہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔