Breaking News

مکی آرتھر کی سفارش پر پاکستانی ٹیم کا بولنگ+ ہیڈکوچ کا انتخاب

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے اگلے متوقع کرکٹ ڈائریکٹر مکی آرتھر کی سفارش اور خواہش پر نئے بولنگ کوچ کا انتخاب کرلیاہے جو مکی آرتھر کی غیرموجودگی میں قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔

پی سی بی نے سابق کرکٹر یاسرعرفات کو یہ ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے جو انگلینڈ میں لیول 4 کوچنگ کورس بھی کرچکے ہیں۔
یاسرعرفات سے قبل پی سی بی ذرائع نے خبر دی تھی کہ عمرگل کے ساتھ بھی بولنگ کوچ کی تعیناتی کے حوالے سے بات ہوئی مگر مکی آرتھر اپنے قریبی ساتھیوں کی کوچنگ ٹیم بنانا چاہتے ہیں۔ اس لئے انہوں نے یاسر عرفات کا نام تجویز کیا جسے منظورکرلیاگیا۔

Check Also

آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، افغانستان کیلئے بھی آخری اُمید برقرار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایک اور میچ بارش کی نذر ہوگیا جو لاہور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔