پاکستان ٹیم کا کیمپ ملتان میں نہیں کہیں اور۔۔۔ وجہ کیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ حیران کن طورپر ملتان کے بجائے لاہورمنتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جس کی کوئی بڑی وجہ بھی اب تک سامنے نہیں آسکی۔

پی سی بی کے اعلامئے کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں شروع ہوگا۔مہمان ٹیم کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف تمام کھلاڑی بھی یکم جون کو کیمپ جوائن کرلیں گے۔ یہاں یہ بات بھی خاصی دلچسپ اور حیران کن ہے کہ یہ سیریز ملتان میںکرائے جانے کا امکان ہے لیکن اس کے باوجود تربیتی کیمپ لاہورمیں لگایاجارہاہے۔

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ملتان کے سخت ٹمپریچر اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے تربیتی کیمپ بھی وہیں لگایا جاتا لیکن پی سی بی نے کیمپ لاہورمیں لگانے کا فیصلہ کیاجو اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ اس سیریز کیلئے ملتان ابھی بھی فائنل نہیں ہے۔

اگر ملکی سیاسی صورتحال بہتر ہوئی تو شاید یہ میچز واپس راولپنڈی ہی منتقل کردیئے جائیں کیونکہ پی سی بی کو ابھی تک حکومت اور ملتان کی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرنس نہیں مل سکی ہے جس کی وجہ سے سیریزکے وینیو کے بارے میں ابھی تک حتمی اعلان نہیں کیاجاسکا۔

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔