Breaking News

سندیپ لیماچانے پر پابندی ختم، کیا پی ایس ایل 8 کھیل سکیں گے؟

نیپال کے جادوگر لیگ اسپنر سندیپ لیماچانے پر پابندی ختم کردی گئی ہے اور وہ فوری طورپرکسی بھی لیول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

لاہورقلندرز کیلئے سات میچز کھیلنے والے سندیپ لیماچانے پر پابندی ختم ہوتے ہی اُن کی پاکستان سپرلیگ 2023 میں شرکت کی بات سامنے آرہی ہے کیونکہ موجودہ وقت میں مختلف ٹیموں نے کم ازکم چھ پلیئرزکے متبادل کی پکز ریزرو رکھی ہوئی ہیں۔

اسلام آبادیونائیٹڈ نے تاحال معین علی اور فضل حق فاروقی کے متبادل پلیئرکا انتخاب کرنا ہے، ملتان سلطانز نے عقیل حسین اور ٹم ڈیوڈ، پشاورزلمی نے مجیب الرحمن جبک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وانندو ہسارارنگا کے وقتی متبادل پلیئرکا انتخاب کرنا ہے۔

گوکہ سندیپ لیمچانے کی پی ایس ایل 8 کھیلنے پر کوئی رکاوٹ نہیں لیکن گزشتہ ستمبر سے مسلسل جیل میں رہنے اور کرکٹ پریکٹس میں نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ٹیم اُن میں زیادہ دلچسپی نہیں لے گی۔

Check Also

آئرلینڈکوشکست، پاکستان کی سپر8تک جانا آسان ہوگیا

نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اسی گرائونڈ سے پاکستان کو بڑی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔