Breaking News

انگلینڈکا دورۂ پاکستان ملتوی،نیا شیڈول آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیف ایگزیکٹو وسیم خان دعویٰ کرچکے ہیں کہ جنوری میں انگلش کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم اب یہ ٹورمجوزہ شیڈول پر ممکن نہیں رہا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دورے میں بڑھنے والے اخراجات اور ٹاپ انگلش کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے سبب ٹورملتوی کردیاگیاہے ۔واضح رہے کہ جنوری میں انگلینڈکے ٹیسٹ اسکواڈمیں شامل کھلاڑی دورۂ بھارت اور سری لنکا پرموجود ہوں گے جبکہ کئی ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ انگلش پلیئرز آسٹریلیامیں بگ بیش کھیل رہے ہوں گے۔اس لئے انگلینڈ اپنیC ٹیم پاکستان بھیجنے پر غورکررہاتھا تاہم اس میں انگلش بورڈاراکین کی جانب سے مخالفت بھی کی جارہی تھی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ترجیح اور موقف

دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈنے انگلینڈ کی سی ٹیم کی میزبانی کرنے کے حق میں نہ تھا جس سے دورے کا اصل مقصد ہی ختم ہوجاتا۔بڑے پلیئرزکی عدم موجودگی میں پاکستان کو سیریزکے نشریاتی حقوق کی فروخت میں مشکلات پیش آتیں جس کے سبب دورے پر آنے والے 80لاکھ پائونڈکے اخراجات کی ریکوری مشکل تر ہوجاتی۔

اس لئے اب دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈنے اگلے سال ستمبریا اکتوبر تک یہ سیریز ملتوی کرنے کا باہمی فیصلہ کرلیاہے۔اس سیریزکو اکتوبریا نومبرمیں بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی سے عین قبل شیڈول کیا جائے گا تاکہ اس سیریزمیں دونوں ٹیموں کو میگاایونٹ کی تیاری کا بھرپور موقع مل سکے۔

Check Also

عمراکمل کی بیگم کا دعویٰ،جھوٹا یا سچا؟

عمر اکمل کی بیگم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اُس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔