نیوزی لینڈ کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان، پچھلا حساب چکتا کردیا

پی سی بی اور نیوزی کرکٹ بورڈ کے درمیان تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو پچھلے برس ستمبر میں دورہ ادھورا چھوڑنے پر ملین ڈالرز کا ازالہ ادا کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ہوٹل بکنگ، سکیورٹی، مارکیٹنگ اور براڈکاسٹنگ کی مد میں لاکھوں ڈالرز کا ازالہ ادا کیا۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان گزشتہ سال نہ ہونے والے 2 ٹیسٹ اور3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائینگے۔
پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی ٹرائنگولر سیریز کی دعوت بھی قبول کرلی ہے اور ٹرائنگولر سیریز نیوزی لینڈ میں رواں برس اکتوبر میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

ترجمان پی سی بی نےبتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم آئندہ برس مئی میں اضافی 10 وائٹ بال میچز بھی پاکستان آ کر کھیلے گی۔وائٹ بال سیریز میں ون ڈے اور ٹی 20 میچز شامل ہونگے۔

رمیزراجہ کا سخت رد عمل


واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم گزشتہ سال ستمبر میں اچانک دورہ ملتوی کرکے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی تھی۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ نے سیریز ملتوی ہونے پر سخت الفاظ میں زرتلافی کا مطالبہ کیا تھا۔بعد ازاں انگلینڈ نے بھی اپنی مرد اور خواتین ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا

Check Also

ملتان سلطانز نے کوالیفائرمیچز کھیلنے کا ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 2024 کے آخری رائونڈمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔