عبداللہ شفیق اور امام الحق نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب

پاکستان اور انگلینڈکے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے انگلینڈکے ریکارڈ 657رنزکے جواب میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 181رنزبنالئے ہیں۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر امام الحق 90اور عبداللہ شفیق 89رنزپر کھیل رہے تھے جو181رنزکی شراکت قائم کرچکے ہیں۔

اگر وہ مزید 19رنز جوڑنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ انگلینڈ کے خلاف اوپننگ ڈبل سنچری شراکت قائم کرنے والی پہلی پاکستانی اوپننگ جوڑی بن جائیں گے۔اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی اوپننگ جوڑی یہ کارنا مہ سرانجام نہیں دے سکی تھی ۔

عبداللہ شفیق اور امام الحق کی جانب سے مزید 19شراکتی رنزبنانے سے ٹیسٹ تاریخ کا ایک اور منفرد ریکارڈ بھی قائم ہوجائے گا جوکہ ایک ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کے اوپنرزکی جانب سے ڈبل سنچری شراکتوں کا ریکارڈہوگا۔

اس سے قبل گزشتہ روز میچ کی پہلی اننگزمیں انگلینڈکے اوپنر زک کرالے اور بین ڈککٹ نے 233رنزجوڑے تھے جوپاکستا نی سرزمین پر میزبان سائیڈکے خلاف ڈبل سنچری بنانے والی پہلی انگلش جوڑی بھی بن گئے ہیں ۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔