بابراعظم دوسرے تیزترین ففٹی میکربیٹسمین بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 34 ویں گیندپر سنگل رن لیکر اپنی ففٹی مکمل کرتے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل تاریخ میں دوسرے تیزترین ففٹی میکر بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔

اُن کی شاندار ففٹی سے قبل 157رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی شائقین کی اُمیدوں کے محور دونوں جارح مزاج بیٹسمین جلد ہی زمبابوین بولرز کا نشانہ بن گئے۔فخرزمان 12 گیندوں پر دوچوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 19رنزبناکر آئوٹ ہوئے جبکہ حیدرعلی ایک چوکے کی مددسے آٹھ گیندوں پر سات رنزبناسکے۔

دونوں جارح مزاج بیٹسمینوں کی وکٹیں گرجانے کے باوجود بابراعظم حسبِ روایت وکٹ پر ڈٹے رہے اور 34ویں گیندپر 50رنز مکمل کرکے کیریئرکی پندرھویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ففٹی مکمل کرلی جو اس سنگ میل تک پہنچنے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دُنیاکے محض چھٹے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

بابر اعظم کے بعد پاکستان کی جانب سے زیادہ ففٹیاں بنانے والے دیگر بیٹسمینوں میں محمد حفیظ 13، احمدشہزاد، شعیب ملک اور عمراکمل آٹھ آٹھ ففٹیاں بناچکے ہیں۔

دوسرے تیزترین بیٹسمین

بابراعظم نے آج کیریئر کی پندرھویں ففٹی 41ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگزمیں مکمل کی جو پندرہ ففٹیاں مکمل کرنے کیلئے کسی بھی بیٹسمین کی جانب سے کھیلی گئی دوسری کم ترین اننگز ہیں۔ اس دوڑمیں صرف ویرات کوہلی ہی بابراعظم سے آگے ہیں جنہوں نے بابراعظم کے مقابلے میں دو کم اننگز کھیل کر یہ اعزاز پایا تھا۔

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کم ترین اننگزمیں پندرہ ففٹیاں مکمل کرکے دُنیاکے دوسرے تیزترین ففٹی میکر بیٹسمین بن گئے ہیں۔

Check Also

پی ایس ایل تاریخ میں زیادہ سنچریاں کس ٹیم کی جانب سے بنی ہیں؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سنچری بنانا ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔2005 میں جب ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔