ٹی ٹوئنٹی : بابراعظم، کوہلی کے ایک اور عالمی ریکارڈکے قریب پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کے مابین ریکارڈز اور اعدادوشمار کی ریس لگی ہوئی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی بیٹسمین اپنی کلاس کے اعتبار سے کہیں آگے ہیں جن کی برابری کرنے کیلئے بابراعظم کو ابھی مزید کچھ کرنا باقی ہے۔ لیکن اگر اُن کی ویرات کوہلی سے عالمی ریکارڈز چھیننے کی رفتار دیکھیں تو ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ ’بہت کچھ‘ سے بھی زیادہ کچھ کرکے دکھارہے ہیں۔

بابراعظم ویرات کوہلی سے ون ڈے فارمیٹ میں بیٹنگ کے کئی عالمی ریکارڈز پہلے ہی توڑچکے ہیں جن کی تفصیل ’ورلڈاسپورٹس(یوٹیوب چینل)‘ پہلے ہی پیش کرچکاہے او ر اب بابراعظم جب زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیل رہے ہیں تو اس موقع پر وہ اپنے 41 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی 40اننگزمیں چودہ ففٹیوں سمیت 50رنز فی اننگزکے لگ بھگ ایوریج سے 1548رنزبناچکے ہیں۔

اس موقع پر وہ پندرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ففٹیوں کا سنگ میل عبورکرنے کے قریب تر پہنچ گئے ہیں جواگر زمبابوے کے خلاف سیریزکے دوران یہ کارنامہ سرانجام دے ڈالتے ہیں تو وہ یہ سنگ میل عبورکرنے والے پاکستان کے پہلے اور دُنیاکے محض چھٹے بیٹسمین ہوں گے۔

بابراعظم ایک اور ریکارڈ کے قریب

کم ترین اننگزمیں پندرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ففٹیاں مکمل کرنے کے اعتبار سے بابراعظم کس نمبرپر کھڑے ہوں گے تو اس کا آسان جواب یہ ہے کہ وہ باآسانی سبھی بیٹسمینوں سے آگے ہوں گے ماسوائے ویرات کوہلی کے…

واضح رہے کہ ان تیزترین پندرہ ففٹیوں میں تمام ففٹی پلس اسکورز یعنی سنچریاں بھی شامل کی گئی ہیں۔

بابراعظم ترین سنچری پندرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ففٹیوں کی دوڑ میں ویرات کوہلی کے عالمی ریکارڈکے قریب تر ضرور ہیں مگر وہ اسے توڑنہیں سکتے کیونکہ ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل 39ویں اننگز میں عبورکیاتھا جبکہ بابراعظم 40 اننگز پہلے ہی کھیل چکے ہیں اور ابھی اُن کی ففٹیوں کی تعداد 14ہے۔

گوکہ بابراعظم کیلئے تیزترین ففٹیوں کا ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑنا ممکن نہیں رہا مگر وہ باآسانی اس دوڑ میں دوسرے نمبرپر آسکتے ہیں کیونکہ اگر وہ اگلی چوبیس میں سے کسی بھی اننگزمیں ففٹی بنالیں تو وہ یہ پوزیشن پالیں گے۔ فی الوقت دوسرے درجے پرموجودآئرلینڈ کے پال اسٹائرلنگ کا ویرات کوہلی سے فاصلہ 26اننگز کاہے جوکہ کافی زیادہ ہے۔

Check Also

عثما ن خان نے بڑا پی ایس ایل ریکارڈ بناڈالا

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔